خیبر ایجنسی ،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

خیبر ایجنسی ،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر خاصہ دار فورس نے اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک سے بیس عد د سنائپر بند وق برامد کر لی خاصہ دار فورس نے ٹرک سمیت اسلحے کو قبضہ میں لے کر ڈارئیوار کو کلینر کو گرفتار کیا گیا ،طورخم ذرائع کے مطابق کہ پاک افغان بارڈ طورخم پر خاصہ دار فورس کے کماندڑشکیل آفریدی اور رضوان آفریدی نے معمول چیکنگ کے دوران افغانستا ن سے آنے والے خالی ٹرک نمبرNGR 779سے 20عدد سنائپر گن برامدکر لی ٹرک اور اسلحے کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ٹرک کے ڈرائیورا اور کلینر کو گر فتار کرکے مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا اسلحہ برامد ہونے کے بعد طورخم میں گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کردی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر