کھیل کھود نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا موثر ذریعہ ہے ،ذبیح اللہ

کھیل کھود نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا موثر ذریعہ ہے ،ذبیح اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلعی کونسلرذبیح اللہ نے کہا ہے کہ کھیل کھود نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے ایک موثر ذریعہ ہے جس سے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے دور رکھا جاسکتا ہے اور انہی مثبت سرگرمیوں سے مقابلے کا رجحان بڑھ جاتا ہے آل پاکستان ولی بال ٹورنمنٹ 22سے 25مارچ تک اضاخیل بالا میں کھیلاجائے گا اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر اور خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور افغانستان سے ٹیمیں شرکت کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ اضاخیل بالا میں سپورٹس کمپلیکس میں تعمیر کریں تاکہ اضاخیل کے کھلاڑی اور نوجوان مستفید ہوسکے ضلع نوشہرہ کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس سرگرمیوں کی وجہ سے ضلع نوشہرہ کے نواجوں وطلباء منفی سرگرمیوں سے دور رہیں گے اور ساتھ ساتھ انہی نوجوانوں اور طلباء میں مقابلے اور جیتے کی جستجو بڑھے گی انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اور طلباء قوم کا اثاثہ ہے اور قوم کا ان نوجوانوں سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں اس لئے نوجوان اسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔