اپنا ووٹ فروخت کرنے والے ارکان اسمبلی ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہیں:مشتاق احمد خان

اپنا ووٹ فروخت کرنے والے ارکان اسمبلی ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہیں:مشتاق احمد ...

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان) جماعت اسلامی کے صو بائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کرنے والے ارکان اسمبلی ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہیں ۔ یہ ضمیر فروش عناصر کسی بھی وقت اپنے ملک سے بھی غداری کر سکتے ہیں۔ عمران خان اپنے 20ارکان کے نام قوم کو بتا ئیں جنہوں نے سینیٹ الیکشن کے دوران اپنا ضمیر بیج کر ملک و قوم سے غداری کی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ہارس ٹریڈنگ سے بیلٹ اوربیلٹ بکس کا تقدس پا مال ہو ا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انھو ں نے حرا سکول تخت بھائی میں منعقدہ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ کنونشن سے جماعت اسلامی حلقہ خوا تین کی صو بائی ناظمہ عنا یت آمین ، نائب ناظمہ حمیرا ارشدضلع مردان کی ناظمہ مسلمہ نثار اور زون پی کے54کی ناظمہ نا ھید یونس نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری غلام رسول ، سا بق ایم پی اے میا ں نا درشا ہ ، جماعت اسلامی یوتھ ضلع مردان کے صدر نعمان یوسف اور بزم خوا تین ضلع مردان کے انچارج احسان الحق بھی مو جود تھے۔ صو بائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمدﷺ کیساتھ اسلامی کے نفاذ میں خواتین کلیدی کردارادا کیا ہے ۔ وطن عزیزمیں انجمن غلا مان امریکہ سے نجات حا صل کرنے اور اسلامی انقلاب لانے کیلئے ہم دختران اسلام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قدیم جا ہلیت میں خوا تین کی کو ئی حیثیت نہیں تھی ۔ اسلام نے قدیم جا ہلیت کو ختم کرکے خوا تین کو شرعی حقوق دیئے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف طا غوتی قوتی پاکستان میں خواتین کے حقوق غضب کر کے جدید جا ہلیت کا نفاذ چا ہتے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ حقوق نسواں بل کے نام پر خواتین کی توہین کی گئی ۔ اسلام ہمارے لئے مشغل راہ ہے دوسرے بلوں کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...