عمران خان کا سینٹ الیکشن میں تحقیقات کا اعلان تاریخی اقدام ہے ، ڈاکٹر حیدر خان

عمران خان کا سینٹ الیکشن میں تحقیقات کا اعلان تاریخی اقدام ہے ، ڈاکٹر حیدر ...

پشاور ) سٹاف رپورٹر( صوبہ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹرحیدرخان نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحریک انصاف کاممبربناناہمارا ہدف ہے، ممبرشپ مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر اپناکرداراداکرناہوگا، کارکن آئندہ الیکشن کیلئے بھرپورتیاریاں کریں، عمران خان نے سنیٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے جوتحقیقات کاجواعلان کیاہے اس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے تحریک انصاف سوات کے سینئرنائب صدر سعیدخان، محمدزیب خان ، محمد علی خان ، اوردیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ممبرشپ مہم کا باقاعدہ آغاز کیاگیا، ڈاکٹرحیدرنے واضح کیا کہ تحریک انصاف جہد مسلسل کادوسرانام ہے اورملک کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے تحریک انصاف نے عملی جدوجہد کاآغاز کیاہے اورسنیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے جوممبران بھی ملوث پائے گئے توان کو ضرورسزادی جائیگی اور اس حوالے سے عمران خان نے قوم کیساتھ وعدہ کیاہے اورعمران خان نے ایک نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے انہوں نے کہا کہ اگرترقی اورخوشحالی مقصود ہوتو آج سے ہم کوآئندہ الیکشن کیلئے تیاریاں کرناہوں گے ، کارکن الیکشن کی تیاری کریں تاکہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ایک بڑی قوت کیساتھ کامیابی حاصل کرسکے ، انہوں نے کہا کہ کارکن تحریک انصاف کی ممبرشپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ، انہوں نے کہا کہ جولوگ تحریک انصاف پرتنقید کررہے ہیں اصل میں ان لوگوں نے تعصب کے عینک لگارکھے ہیں اوران کو تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات نظرنہیں آرہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...