اورکزئی ایجنسی میں 852ایکٹر کے لئے گندم بیج کی تقسیم

اورکزئی ایجنسی میں 852ایکٹر کے لئے گندم بیج کی تقسیم

ہنگو ( نمائندہ پاکستان )اورکزئی ایجنسی میں 852ایکٹر زمین کیلئے گندم کے تخم تقسیم کئے گئے ہیں 40ایکٹر زمین پر پھلوں کے باغات ۔61ایکٹر زمین پر سبزیوں کے باغات لگائے گئے ہیں 29ایکڑ بنجر زمین کو ہموار کیا گیا ہے اورکزئی ایجنسی پسماندہ علاقہ ہے اگر زمینداروں کو ہمارے زریعے سے یوریا کھاد دینے کی اجازت دی جائے تو فصلوں کے پیداوار میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اورکزئی ایجنسی اسماعیل صافی اور فیلڈ افیسر حاجی مویز خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی ایک پسماندہ علاقہ ہے اس کو زراعت میں خود کفیل بنانے کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ زراعت کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں ان کیلئے ہم اورکزئی ایجنسی میں سروے کر رہے ہیں اس وقت ان کی تعاون سے غلجو میں زراعت کے شعبے میں کام کیا جا رہاہے انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی میں زراعت کو ترقی دینے کیلئے زمینداروں کو زراعت کے ہر شعبے میں تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی میں اس وقت یوریا کھاد پر پابندی ہے اگر حکومت ہمارے زریعے سے زمینداروں کو یوریا کھاد دینے کی اجازت دیں تو فصلوں کی پیداوار میں کافی حد تک اضافہ ہو گا انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے توسط سے ہم نے 852ایکڑ زمیند کیلئے گندم کے تخم تقسیم کی ہیں 40ایکڑ زمین پر مختلف قسم کے پھلوں کے باغات لگائے ہیں اور 61ایکڑ زمین پر مختلف اقسام کے سبزیوں کے باغات لگائے ہیں جس میں مختلف قسم کے ٹنل اور یونٹ شامل ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اورکزئی ایجنسی میں 29ایکڑ بنجر اور نا ہموار زمین کو ہموار کیا ہے انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی کے متاثرہ علاقوں میں زراعت کے بحالی پر کام جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...