فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارتی کو ملنے والے 66کروڑ میں سے خیبر ایجنسی کو 3کروڑ دینا ظلم کی انتہا ء ہے :شاکر شنواری
خیبرایجنسی ( بیورورپورٹ) قبائلی عوامی جرگہ کے سرپرست اعلیٰ شاکر شنواری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ملنے والے 66کروڑ میں سے خیبر ایجنسی کو 3کروڑ دینا ظلم کی انتہاء ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے ترقیاتی منصوبوں کے لئے منظور ہونے والے فنڈز یا تو ہڑپ کئے جاتے ہیں یا پھر فنڈز استعمال ہی نہیں ہوتے ہیں اور اسی طرح سارے فنڈز لیپس ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح قبائلی عوام ترقی سے محروم کر د یئے جاتے ہیں خیبر یوتھ فورم کے سربراہ عامر آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہے لیکن سارے سرکاری دفاتر یا تو جمرود یا پشاور میں ہیں انہوں نے کہا کہ جو آفسران یہاں امن و امان کا ایشو کھڑا کردیتے ہیں تو پھر یہ سوال پیدا ہو تا ہے کہ یہاں آنے کے لئے وہ کروڑوں رو پے خرچ کر کے اپنے تبادلے کیوں کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے شاکر شنواری اور عامر آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوامی جرگہ ایک نیٹ بیسڈفورہم ہے جس کے ذریعے وہ علاقے اور پورے فاٹا کے انتہائی تعلیم یافتہ، باخبر اور باشعور افراد کو بولنے کا موقع دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے علاقے کے بنیادی مسائل پر گفتگو کر سکے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس قبائلی عوامی جرگے کے فورم سے اپنے عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھا سکیں اور وقت کے حکمرانوں اور بااختیار آفسران اور عوامی نمائندوں کو سوشل میڈیا کے راستے متوجہ کر سکیں کہ وہ قبائلی عوام کی پسماندگی ، غربت اور جہالت کو ختم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کر سکے انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ قبائلی عوام متحد اور منظم ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔