سپیشل اولیمپکس پاکستان کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ اختتام پذیر

سپیشل اولیمپکس پاکستان کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)سپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ پشاور میں ختم ہو گئی۔ پنجاب نے مجموعی طور پر پہلی جبکہ سندھ کے اتھلیٹس نے دوری پوزیشن حاصل کی فیڈرل ریجن اسلام آباد کے اتھلیٹ تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہو ں نے کھلاڑیوں کو تمغے پہنائے۔قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مقابلوں میں ملک بھر سیڈیڈہ سو سے زیادہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ ذہنی پسماندہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااور ثابت کیا کہ وہ بھی نارمل کھلاڑیوں کی طرح ملک و قوم کی خمدت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں یہ۔ی وجہ تھی کہ سید عاقل شاہ کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاان کا کہنا تھا کہ اتنے میڈلز پاکستان کے نارمل کھلاڑیوں نے اولمپکس میں حاصل نہیں کئے جتنے سپیشل اولمپکس پاکستان کے کھلاڑیوں نے لاس اینجلس اولمپکس ورلڈ گیمز اور آسٹریا میں منعقدہ سنٹر اولمپکس ورلڈ گیمز میں حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی پسماندہ کھلاڑیوں کی کارکردگی لائق ستائش اور قابل تقلید ہے۔سید عاقل شاہ نے پشاور میں نیشنل اتھلٹکس مقابلوں کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے پہنائے۔قبل ازیں سو ضرب چار سو میٹر دوڑ میں گلگت بلتستان ریجن کی ٹیم نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ گیارہ سیکنڈ میں طے کر کے سپیشل اولمپکس کا نیا رکارڈ قائم کر دیا ان کی جانب سے مجاہد احمد، حیدر شفیع، سید قرار اور رحمت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔چار ضرب سو میٹر کی ڈویژن ون ریس سندھ کی ٹیم نے جیت لی جس نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور تئیس سیکنڈز میں طے کیا۔آٹھ سو میٹر کی دوڑ میں سندھ کے کاشعر محمد نے کامیابی حاصل کی پنجاب کے اخلاق دوسرے نمبر پر رہے۔تین ہزار میٹر کی دوڑ پنجاب کے ارسلان نے جیت لی انہوں نے مقررہ فاصلہ بارہ منٹ اور بتیس سیکنڈز میں طے کیا۔پنجاب ہی کے محمد ابتسام دوسرے نمبر پر رہے۔15 سو میٹر کی دوڑ میں بھی پنجاب کے اتھلیٹس نمایاں رہے یہ ریس بھی پنجاب کے ارسلان نے جیت لی انہوں نے مقررہ فاصلہ پانچ منٹ اکیاون سیکنڈز میں طے کیا۔پنجاب ہی کے نواز دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...