2خواتین سمیت 3افراد حادثات کی نذر، لڑکی کی خودکشی، نوجوان پھندے سے جھول گیا

2خواتین سمیت 3افراد حادثات کی نذر، لڑکی کی خودکشی، نوجوان پھندے سے جھول گیا

لڈن ‘ محسن وال ‘ بھکر ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ بستی ملوک (نمائندگان ) ٹریفک سمیت مختلف حادثات وواقعات میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بحق ہوگئے نشئی کی لاش برآمد گھریلو ناچاقی پر خاتون کی خود کشی ‘ حالات سے دلبرداشتہ نوجوان پھندے سے جھول گیا اس سلسلے میں لڈن سے نامہ نگار کے مطابق لڈن کا رہائشی محمد مظفر کی 65سالہ والدہ اپنے بھتیجے کے ساتھ رات کے وقت حاصلپور سے لڈن آرہی تھی کہ ہائی سکول سٹاپ کے نزدیک ون وے بن رہا تھا جہاں سڑک اکھڑی ہوئی تھی اور ون کی کی ڈائریکشن کے پتھر رکھے ہوئے تھے ٹھیکیدار نے غفلت کا مظاہرہ دکھا تے ہوئے عوام کو الرٹ کر نے کے لیے کوئی بھی بورڈ آویزاں نہیں کیا ہوا تھا جسکی وجہ سے مو ٹر سائیکل روڈ پر پڑے سیمنٹ کے بلاکوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں مظفر کی والدہ جاں بحق ہو گئی محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرئیوار موقع پر جان بحق ہو ۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 187ٹی ڈی اے میں فیض بی بی دو بچوں اور ایک دوسری عورت کے ہمراہ گھریلو ضرورت کے لیئے گہرے گڑھے سے مٹی کھود رہی تھی کہ اس دوران مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نیچے یہ چاروں دب گئے اہل علاقہ اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے دبے ہوئے چاروں افراد کو نکالا مٹی کھودائی کرنے والی فیض بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ دوبچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوئی جن میں امجد وغیرہ شامل ہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثنا سے گذشتہ روز صبح سویرے غربی بازار کی دکان کے باہر پڑی ہوئی نعش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والے شخص کا نام طارق عرف لدو تھا جو کہ اپنی ساتھی میدا مغل جس نے دکان میں ہی رہائش رکھی ہوئی تھی جہاں پر مقتول نے پوڈر سے نشہ کیا اور سو گیا لیکن صبح مردہ پایا گیا جس پر خوف کے مارے ساتھی میدا مغل نے دکان بند کر کے چلا گیا اور ہفتہ کی رات دکان سے باہر نکال کر پھینک دیا جو کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے صدیق آباد کالونی کے رہائشی شہروزواہگہ ولدمحمد سجاد موٹر سائیکل رکشہ چلاتا تھااس کی دو ما ہ پہلے شادی ہوئی غربت تنگ دستی کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا تھاالصبح مکان کی چھت پر لگے ہک میں رسی ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیاریسکیو1122 کے عملے نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ورثاء نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ رانا واہن کی رہائشی رخسانہ بی بی عمر 25,26سال نے گھریلو ناجاقی سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا جس تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...