خاکسار تحریک کے ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ خاکسار ساجد راولپنڈی اسلام آباد کا دو روزہ دورہ مکمل
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)خاکسار تحریک کے ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ خاکسار ساجد راولپنڈی و اسلام آباد کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ‘ انہوں نے دورے کے دوران مختلف علاقائی یونٹوں کا دورہ کیا اور نائب قائد خاکسار تحریک نثار خان سے ان کی رہائش گاہ پر وفود سے ملاقات کی اور تنظیمی امور کے علاوہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ‘ اس موقع پر خاکسار ساجد نے کہا کہ سرمایہ دارانہ ‘ جاگیر دارانہ جمہوریت صرف انتشار اور تباہی دے سکتی ہے ‘ خاکسار گلی اور محلہ کی سطح پر ہر فرد کو اتحاد ‘ اخوت اور خدمت خلق کا پیغام پہنچا کر اپنا ساتھی بنائے‘ اگر خاکساروں نے یہ سب اپنا فرض سمجھ کر نہ کیا تو دنیا کی تاریخ میں روز قیامت اللہ کے سامنے شرمندگی کا باعث ہوگا۔