امہ اکیڈمی کے نام تعلیمی ادارہ قائم کیا ،فضل ودود

امہ اکیڈمی کے نام تعلیمی ادارہ قائم کیا ،فضل ودود

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایسوسی ایٹیڈ انڈسٹریز شمع گھی ملز کے وائس چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحاج فضل وادود خان اور نوشہرہ کنٹری ڈائریکٹر امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے صاحبزادہ سید عمران نے کہا ہے کہ یتیم بچوں اور ان کی بیواؤہ ماؤں کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے ویلفیئر ٹرسٹ 2005میں نوشہرہ کے مقام پر امہ اکیڈیمی کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا جس میں ایک ہزار یتیم بچوں کی تعلیم وقیام طعام کی گنجائش رکھی گئی پرئمری سطح سے شروع ہونے والا یہ ادارہ اب انٹر میڈیٹ سطح پر پہنچ چکا ہے اور اس کی فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان بورڈ کے امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرکے میڈیکل کالجز اور انجینئر نگ یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں ۔عصری میدان میں کامیابیوں کے سفر کی طرف گامزن اس ادارے کے سینکڑوں بچے حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید عمران نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے کے بعد اور امتحانات میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امہ چلڈرن اکیڈیمی کے پرنسپل ، شمع گھی ملز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحاج فضل وادود خان ، نوشہرہ اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی اس موقع پر حفظ قرآن پاک مکمل کرنے والے طلباء کو پگڑی پہنائی گئی ۔ کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید عمران نے طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے مہمانوں کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی روشنی سے سینوں کو منور کرنے کیلئے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ملک بھر کے طولوعرض میں پندرہ حفظ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور اتنے ہی اساتذدہ مقرر کئے گئے جس سے ہر ایک کو ادارہ 13ہزار ماہانہ ادا کررہا ہے اس پروگرام کے تحت درجنوں بچے حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرچکے ہیں 3سو بچے حفظ کر رہے ہیں جن میں سے ہر بچے کو 2550ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی حد تک اپنے گھروں کو سپورٹ کر سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر