صوبائی وزیر قانون و پارلیمان امور کا 50کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈگری کالج شکر درہ کا معائنہ

صوبائی وزیر قانون و پارلیمان امور کا 50کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈگری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ) سٹاف رپورٹر( صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پر عزم ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیاتھا۔ اس وقت پوری قوم کی نگاہیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر لگی ہیں اور یہ واحد پارٹی ہے جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے0 5کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈگری کالج شکردرہ کے معائنے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیرقانون نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور حسب وعدہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرے گی بلا شبہ دنیا میں جہاں بھی انصاف ختم ہوجائے وہاں معاشر ے تباہ ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیں اس ملک میں ہرصورت ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کر نا ہوگا۔ امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ شکردرہ کی تینوں یونین کونسلوں کو ایک ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے صاف پینے کے پانی فراہمی کی پر کام شروع ہے انہوں نے مزید کہا کہ کڑپہ تا شکردرہ روڈ پر 2 ارب روپے کی لاگت سے بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا جس سے نہ صرف شکردرہ بلکہ میانوالی کے لوگوں کو بھی پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا ۔ وزیر قانون نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شکردرہ کے عوام کو گیس فراہم کرنے کے لئے 24کروڑ روپے رائلٹی فنڈ سے جمع کرادیئے ہیں جس پر جلد کا م کاآغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرلز اور بوائز ڈگری کالجز شکردرہ کے عوام کا ایک خواب اور دیرینہ مطالبہ تھا جس کے پورا ہونے سے طلباء اور طالبات کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔امیتاز شاہد نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ نیابت میں 40سے زیادہ سکولوں کی اپگریڈیشن اور ان کو بنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں جبکہ حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں پر بھی کام جاری ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔