سینئر صحافی شیرخان آفریدی کوعلاج کے لیے مبلغ پانچ لاکھ روپے کی منظوری

سینئر صحافی شیرخان آفریدی کوعلاج کے لیے مبلغ پانچ لاکھ روپے کی منظوری

خیبر ایجنسی (نامہ نگار) ہم پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کے بے حد مشکور ہے کہ جنہوں نے تحصیل باڑہ کے سینئر صحافی شیرخان آفریدی کوعلاج کے لیے مبلغ پانچ لاکھ روپے کی منظوری دی ہے ۔حسین آفریدی صدر باڑہ پریس کلب خیبر ایجنسی نے ان خیالات کااظہارباڑہ پریس کلب کابینہ وسینئر صحافیوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شیرخان آفریدی کو دل کا دورہ پڑا تھا ڈاکٹروں نے معائینہ کے بعدبتایا کہ شیر خان کے دل کے شیریانیں بند ہو چکی ہے جس میں فوری طور پردل میں سٹنٹ ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ دل میں خون کے روکاوٹ کو دور کیا جاسکے جس پر خطیر رقم خرچ ہوگی پولیٹیکل ایجنٹ خیبر کو علاج کے لیے درخواست دی گئی جس نے فوری طور پر پانچ لاکھ روپے کی منظوری دیتے ہوئے چیک جاری کردیا جوکہ اس ہسپتال کو دی جائے گی جہاں علاج کا جائے گا۔ میٹنگ میں موجودباڑہ پریس کلب کے صدرحسین آفریدی ،نائب صدرمنیر خان ، جنرل سیکرٹری اقبال آفریدی،فنانس سیکرٹری سیدجلال،جائینٹ سیکرٹری خادم خان،سینئر صحافی خیال مت شاہ ، محمدسلیم ،فاروق خان افریدی اور ہدایت شاہ آفریدی بھی موجود تھے جنہوں عوام سے شیر خان آفریدی کی صحت یابی کے لیے دعاکی اپیل کی ہے اور پولیٹیکل ایجنٹ کے تعاون کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...