بچیوں کی اغوا کی کوشش ناکام ،7 افراد گرفتار

بچیوں کی اغوا کی کوشش ناکام ،7 افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)بندکورائی پولیس نے کیچ کے علاقہ میں فتح شیر کے گھر میں چار نابالغ بچیوں کی خرید و فروخت کے واقعہ پر بروقت پہنچ کر بچیوں کے والد سمیت 7افراد کو گرفتار کرکے بچیوں کو برآمد کرلیا‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بندکورائی کی حدود میں واقعہ علاقہ کیچ میں ایس ایچ او بندکورائی شاہجہان نے فتح شیر ولد اللہ داد کے گھر پر بروقت کاروائی کر کے چار معصوم بچیوں سعدیہ بی بی ‘ گل مینہ ‘ رومینہ اور ابسرانہ بی بی دختر سعداللہ سکنائے بنوں کی خرید و فروخت کے واقعہ پر کاروائی کر کے بچیوں کو برآمدکرکے بیچوں کے والد سعداللہ ولد بازید سکنہ بنوں سمیت7افراد فتح شیر ‘ ثناء اللہ ‘ خالد ‘ رمضان پسران رحمت اللہ سکنائے کیچ ‘ اللہ نواز عرف بھولا ‘ رمضان پسران نامعلوم سکنائے اٹل شریف کو گرفتار کرلیا‘ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف 371A-373-371B-366-366-Appcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...