عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،فرید خٹک

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،فرید خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں ۔تمام ڈسٹرکٹ کیڈرز کے پروموشن آرڈرز جلدسے جلد جاری کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ فرید خٹک نے ضلع مردا ن کے دورہ کے موقع پر پر کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ و زنانہ) مردان سے ملاقاتیں کی ،اور ضلع مردان میں تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی ظاہر کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان اعجاز علی خان کی شبانہ روز محنت کو سراہا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کیڈر کے تمام پوسٹوں پر جلد پروموشن آڈرز جاری کرنے،خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے اور تمام ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کئیں۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اساتذہ اور لوگوں کے لیے آسانی پیداکریں۔ انہوں نے سپورٹس کمپلکس اور امتحانی مراکز کا دورہ کرکے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحان کاجائزہ بھی لیا اس مواقعہ پر ڈی ای او مردان اعجاز علی خان اور ڈی ڈی ای او ابزارعلی بھی ہمراہ تھے