موضع کورائی معاملہ الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان

موضع کورائی معاملہ الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کورائی قومی اتحاد نے نئی حلقہ بندیوں کے دوران موضع کورائی کو کلاچی میں شامل کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ‘ اس سلسلے میں کورائی کے مقام پر ملک ثناء اللہ کھوکھر اور دیگر کی قیادت میں ایک احتجاجی کیمپ اور دھرنے کا انعقاد کیا گیا ‘ جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے مختلف کتبے اٹھارکھے تھے ‘ اس موقع پر ملک ثناء اللہ کھوکھر و دیگر نے کہا کہ یونین کونسل کورائی کو ڈیرہ شہر کے حلقہ میں شامل کیا جائیگا ناکہ کلاچی میں کے حلقہ میں ہمیں ڈالا جائے ‘ کلاچی کے نمائندوں نے آج تک اپنے حلقہ میں لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا تو وہاں کے نمائندے ہمارے کونسے مسائل حل کرینگے ‘ اگر یونین کو نسل کورائی کو کلاچی سے ختم کرکے ڈیرہ شہرمیں شامل نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...