جڑانوالہ:ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، 23افراد زخمی

جڑانوالہ:ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، 23افراد زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حادثات کا باعث بننے لگی ، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، خواتین بچوں سمیت 23افراد زخمی ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 357گ ب کا رہائشی 20سالہ نوجوان اصغرعلی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود جسوآنہ لنک روڈ 57گ ب کے قریب سامنے سے آنے والے بے قابو تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا اصغر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ دوسرے حادثہ میں نجی کمپنی کی بس کمالیہ سے ننکانہ کی جانب جا رہی تھی کہ بچیانہ روڈ پر گنے سے لوڈ ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث 3مسافر زخمی ہوگئے ۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ اندرون شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے خواتین بچوں سمیت 20افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...