ریسکیو1122ڈیرہ کا ماہانہ رپورٹ جاری

ریسکیو1122ڈیرہ کا ماہانہ رپورٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 ڈیرہ نے ماہ فروری 2018کے دوران ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبرپختونخواہ ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کی نگرانی میں 180ایمرجنسی واقعات پر بروقت پہنچ کر امداد فراہم کی ‘ جن میں 57روڈ حادثات ‘ 16آگ لگنے کے واقعات ‘ لڑائی جھگڑوں کے 8واقعات اور ڈوبنے وغیرہ کے چار واقعات شامل ہیں ‘ اسی طرح 95میڈیکل ایمرجنسیوں پر بھی بروقت پہنچ کر امداد فراہم کی ‘ 185مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 118افراد کو فسٹ ایڈ امداد بھی فراہم کی گئی ‘ جبکہ63مریضوں کو مختلف واقعات کے دوران ہسپتال منتقل کیا گیا ‘ اس دوران ریسکیو1122نے مجموعی طور پر ہر ایمرجنسی پر 6.7منٹ کے دوران بروقت پہنچ کر امداد فراہم کی ‘ ریسکیو1122کو 47840کالز موصول ہوئیں جن میں سے 7فیک کالز تھیں ‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشدل اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو1122کی سہولیات سے شہری فوری فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی ایمرجنسی یا ناگہانی صورتحال کے دوران اس کی بروقت اطلاع ریسکیو1122کو دیں تاکہ بروقت پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...