سابق صوبائی وزیر افتخار مہمند کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

سابق صوبائی وزیر افتخار مہمند کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان) خیبر پختونخواہ کے معروف سیا ستدان اور سا بقہ صو بائی وزیر خزانہ و تعلیم افتخا رخان مہمند نے پا کستان تحریک انصا ف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ پرویز خٹک اورتحریک انصا ف کی دیگر ذمہ دار قیادت کے ساتھ را بطے مکمل ہو نے کے بعد سا بق صو بائی وزیر افتخار خان مہمند نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا سگنل دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صو بے کی سیا ست میں ہمیشہ ہل چل مچانے ہو الے تجربہ کار سیاستدان افتخار خان مہمند نے پا کستان تحریک انصا ف میں با ظا بطہ شمو لیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کی دیگر ذمہ دار قیادت کے ساتھ را بطے مکمل ہو نے کے بعد عنقریب تحریک انسا ف میں با ضا بطہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ افتخا رخان مہمند گزشتہ ادوار وں میں مختلف حکو متوں کا حصہ رہے اور کئی مرتبہ وزا رتوں پر فا ئز رہتے ہو ئے انہوں نے علاقے کے ہزا روں لو گوں کو رو ز گار دلا یا ان کی تحریک انصا ف میں شمو لیت کے بعد جہاں پی ٹی آئی کی سیاسی قوت میں مزید اضا فہ ہو گا وہا ں دیگر سیا سی جما عتوں اور مخا لف امید واروں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر