عوامی حقوق کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :آفتاب شیر پاؤ

عوامی حقوق کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :آفتاب شیر پاؤ

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)قومی وطن پارٹی کے مرکزی راہنماافتاب آحمدخان شیرپاؤنے کہاہے کہ ائندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی مالاکنڈکے کارکنان بھی کامیابی کے حصو ل کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ محنت کے بغیر کامیابی حاصل کرنامشکل ہوگی ۔ان خیالات کااظہارافتاب آحمدخان شیرپاؤ نے مالاکنڈسے امیدوارقومی اسمبلی ظفریاب خان اورصوبائی اسمبلی کے ا میدوارمحمدابرارخان کے قیادت میں مالاکنڈکے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کے حقوق کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی کیونکہ شیرپاؤخاندان نے اس صوبے کے غریب عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جانوں کی قربانیاں دی ہے عوام بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے شیرپاؤخاندان کے ساتھ دیجئے اورقومی وطن پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب کرائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کے غریب عوام کوکسی نے اسلام کسی نے پختون اورکسی نے انصاف کے نام پردھوکہ دیکرکامیابی کے حصول کے بعدبھول دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک صوبے کے اختیارات غریب عوام کے پاس نہ ہواس وقت تک صوبے کے عوام کودرپیش مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ کے کارکنان کامیابی کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر