مریم نواز کے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے سلسلے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے

مریم نواز کے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے سلسلے میں سخت ...

راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے سلسلے میں سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے، جلسہ گاہ کے اطراف میں2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ خواتین سکیورٹی اہلکار بھی تعینات تھیں۔ اتوار مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف میں تعینات کئے گئے اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے مریم نواز نے خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...