پی ٹی آئی غیر اخلاقی حرکات کی مذمت کرتی ہے ، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی غیر اخلاقی حرکات کی مذمت کرتی ہے ، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر سازی کے حوالے قائد آبادمین چوک پر 6روزہ ممبرسازی میگا کئمپ لگائی گئی،آج دوسرے روز بھی عوام کا جوش خروش رہا، سینکڑوں کی تعداد میں شہری کئمپ پر آئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ آج دوسرے روز بھی کئمپ پر پہنچے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے، تحریک انصاف ہر غیر اخلافقی حرکات کی مذمت کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ، گرمی شروع ہوتی ہی عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، شہریوں کا پینے تک کا پانی میسر نہیں ہے، انہوں نے کہا عوام ایسے کرپٹ سیاستوں کا مکمل بائیکاٹ کریں اور 2018کے الیکشن میں عوام ان کو بتا دے گی کہ عوام کو نظر انداز کرنے سے سیاست پر کیسے اثرات پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے کہا پئسوں سے عوام کا ضمیر نہیں خریدا جاسکتا ہے ، پ پ حکومت پئسوں کے زور پر عوام کو خریدنا چاہتی ہے لیکن پاکستان کی عوام ان کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر چکی ہے۔