سیاست میں بھونڈی حرکتیں کسی کو زیب نہیں دیتی، طارق حسن

سیاست میں بھونڈی حرکتیں کسی کو زیب نہیں دیتی، طارق حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد طارق حسن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور خواجہ آصف پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن اسطرح کی بھونڈی حرکتیں کسی کو زیب نہیں دیتی۔یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ سے کیں طارق حسن نے کہا کہ سیاست میں تہذیب کی اشد ضرورت ہے کسی پر بھی جوتا یا سیاہی پھینکنا سمجھ سے بالاتر ہے ایسے عمل سے جگ ہنسائی ہوتی ہے۔ ان واقعات کی تحقیقات کی جائے کہ کون سے عناصر ملوث ہیں۔