جوتامارنے کی روش انتہائی خطر ناک ہے، بشارت مرزا

جوتامارنے کی روش انتہائی خطر ناک ہے، بشارت مرزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے اہم سیاسی رہنماؤں کی تذلیل پر شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سرمحفل جوتامارنے یاسیاہی پھینک کر اہم شخصیات کی تذلیل کی روش انتہائی خطرناک اور پاکستانی معاشرے کو پستی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکات سے پاکستانی قوم کی دنیابھرمیں رسوائی ہوتی ہے اور ویسے بھی یہ اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے جس کو کوئی باشعور انسان تسلیم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری اقدارکے فروغ کے لئے عدم برداشت کے رویوں کو دفن کرناہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...