اسلام آباد، فضائی بندش سے پی آئی اے کا شیڈول متاثر ہو گا

اسلام آباد، فضائی بندش سے پی آئی اے کا شیڈول متاثر ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسلام آباد کے علاقے میں فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 12مارچ سے 22مارچ کے دوران فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کی صبح 8.30سے دوپہر 2.30 1 تک اور دوپہر 2.30 سے شام 4 بجے کے دوران اسلام آباد سے روانہ ہونے والی اور اسلام آباد آنے والی پروازوں کے نظام الاوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی جانب سے فراہم کر دہ ٹیلی فون نمبرز پر اطلاع دے رہا ہے۔ترجمان نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے نمبر 111۔786۔786سے رجوع کریں تا کہ ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...