اللہ کے نزدیک پسندیدہ نظام حیات زندگی اسلام ہے ،عطیہ نثار
جیکب آباد(نامہ نگار ) ناظم جماعت اسلامی شعبہ خواتین صوبہ سندھ عطیہ نثار نے کہاہے کہ اللہ پاک نے قرآن مجید میں واضح کر دیا کہ بیشک '' اللہ کے نزدیک پسندیدہ نظام حیات زندگی اسلام ہے '' اور یہ بھی فرما دیا کہ ہم نے اپنی تمام نعمتیں انسان کو دین اسلام پر راضی ہو کر مکمل کردی ہیں۔ جماعت اسلامی زندگی کے تمام شعبہ جات میں جو بلا تفریق ذاتپات،مذہب، برادری،رنگ ونسل،ناخواندہ و خوادہ خالصا'' انسانیت کی بنیاد پر ہر ضرورت مند کی حمایت و خدمت کے لیے کمر بستہ ہے، ساتھ ہی معاشرے میں دینی و عصری تعلیم و تربیت،رفاہی سرگرمیاں چاہے وہ گاؤں،گوٹھوں اور دیہاتوں میں ہوں یا پھر شہروں میں اپنے بساط کے مطابق قرآن کی ان احکامات پر عمل پیرا ہو کر کام کر رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے جیکب آباد کے قصبہ رانجھا پور تعلقہ ٹھل ، گوٹھ نوازو جاگیر تعلقہ گڑھی خیرو اور شہر و ضلع جیکب آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔