آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 مارچ12  پیر۔ دوستوں کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا  آپ حاضر دماغی اور دانشمندی سے کام لیں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔

برج ثور

 مارچ12   پیر۔ مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

برج جوزا

 مارچ12 پیر۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

برج سرطان

 مارچ12 پیر۔ اہم معاملات طے پائیں گے۔ معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔

برج اسد

 مارچ12 پیر۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔

برج سنبلہ

 مارچ12 پیر۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیا کام شروع کرنا مبارک ثابت ہو گا ۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج میزان

 مارچ12 پیر۔ کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔

برج عقرب

 مارچ12 پیر۔ کسی ساتھی کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اس پر قابوپا لیں گے ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔

برج قوس

 مارچ12 پیر۔ کسی اہم گھریلو یا کاروباری معاملے پر قریبی ساتھی کے ساتھ غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔

برج جدی

 مارچ12 پیر۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی اور خوش کن خبریں سننے کو ملیں گی۔ کیرئیر میں ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے کسی کی پیشکش قبول کر لیں۔

برج دلو

 مارچ12 پیر۔ کسی معاملے میں اگر اپنی حاضر دماغی سے کام لیں گے تو غلطی سے بچ سکیں گے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

برج حوت

 مارچ12  پیر۔ آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم