نیب ضمنی ریفرنس:اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست خارج

نیب ضمنی ریفرنس:اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست ...
نیب ضمنی ریفرنس:اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کی فردجرم عائد نہ کرنے کی درخواست محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزموں کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکےخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزمان منصور رضا، نعیم محمودنے آج فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائرکی

دوران سماعت ملزموں کے وکیل قاضی مصباح الحسن نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کے ریفرنس کی کاپیوں میں کئی صفحات غیر واضح ہیں اورکچھ صفحات غیر ملکی زبان میں ہیں جن کا ترجمہ فراہم نہیں کیا گیا۔

اس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ میرے پاس جو کاپی ہے ویسے ہی ہے جو آپ کو فراہم کی گئی ہے ۔

وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ دستاویزات غیر واضح ہوں گی تو عدالت انصاف اورہم دفاع کیسے کریں گے،قانون کے مطابق دستاویزات کی واضح کاپی فراہم کی جاتی ہے ۔

نیب پراسیکیوٹرنے ملزموں پر آج فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست تاخیری حربے کیلئے پیش کی گئی۔

عدالت نے ملزم نعیم محموداورمنصوررضاکے وکیل کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ملزموں کی درخواست خارج کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...