ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد،سپریم کورٹ کا اینکر پرسن کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ

ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد،سپریم کورٹ کا اینکر پرسن کیخلاف مقدمہ چلانے ...
ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد،سپریم کورٹ کا اینکر پرسن کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے تحریری جواب مسترد کردیا اور اینکر پرسن کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرابتائے کتنی دیر کیلئے چینل بند ہو سکتا ہے ، پیمرا بتائے کہ نیوزاینکر پرکتنی پابندی لگ سکتی ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معلوم کرنا ہے کہ معاملے میں چینل کی کیا ذمہ داری تھی ،آپ نے اس دن معافی مانگی نہ آج ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا جواب قابل قبو ل نہیں ،پہلے کہہ دیا تھا کہ معافی کا وقت گزر چکا ہے ،آپ نے توپروگرام میں ازخود نوٹس لینے کیلئے ترلے کئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اچھا فیصلہ دیں گے ناانصافی نہیں ہو گی۔عدالت نے پنجاب حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹسز جاری کردیئے،عدالت نے فریقین کو ڈاکٹر شاہد مسعود کے جواب کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد