صدر نیشنل بینک نے نیب ضمنی ریفرنس خارج کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی

صدر نیشنل بینک نے نیب ضمنی ریفرنس خارج کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست ...
صدر نیشنل بینک نے نیب ضمنی ریفرنس خارج کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران صدر نیشنل بینک سعید احمد نے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نیب ریفرنس کے مطابق سعیداحمد خان کیخلاف کیس بنتاہی نہیں،ضمنی ریفرنس پاناما فیصلے کی روح کے منافی ہے۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپرملزکیس میں اسحاق ڈارکابیان حلفی مستردکرچکی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ضمنی ریفرنس مسترد کیا جائے،عدالت نے درخواست پرنیب کونوٹس جاری کر دیئے اورسماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...