صاد ق سنجرانی کو 60 سے زائد ووٹ ملیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزدامیدوارصادق سنجرانی کو 60 سے زائدووٹ ملیں گے،رات گئے اپناہوم ورک مکمل کرلیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی نے بڑے دل کامظاہرہ کیا،جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتیں رابطے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں فیصلے رائیونڈوالوں کی مرضی سے ہوتے تھے۔