پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی جی لاء،الیکشن کمیشن اور 2 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ،ڈی جی لاء19 مارچ سے کام شروع کریں گے ۔
تحقیقاتی کمیٹی ایک ماہ میں سکروٹنی مکمل کرے گی ،ڈی جی لاءکے سامنے صرف فریقین اور وکلا پیش ہوں گے ۔