ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، اس میں کتنے افراد سوار تھے اور کس ملک جارہا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، اس میں کتنے افراد سوار تھے اور کس ملک جارہا تھا؟ ...
ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، اس میں کتنے افراد سوار تھے اور کس ملک جارہا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  

تہران (ویب ڈیسک) ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ روز ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کا نجی جہاز تھا جو شارجہ سے استنبول جارہا تھا، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شاہراہ کرد میں پہاڑ سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا، شاہراہ کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370 کلومیٹر دور واقع ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔جائے حادثہ کے قریب واقع گائوں والوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے سے پہلے انھوں نے جہاز کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔

مزید : بین الاقوامی