پیرس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں انویسٹمنٹ کی دعوت

پیرس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں انویسٹمنٹ کی دعوت
پیرس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں انویسٹمنٹ کی دعوت

پیرس(ایاز محمود ایاز)سی پیک کے تحت اسلام آباد میں بننے والے پہلے سمارٹ سٹی پراجیکٹ سے متعلق پیرس میں اوور سیز آگاہی ڈنر پروگرام کا انعقاد ہوا،پروگرام کے میزبان جان خان اور طاہر اقبال نے قاضی انویسٹمنٹ کے (سی ای او) ثاقب رفیق چوہدری کو خوش آمدد کہا۔

ثاقب رفیق چوہدری نے سمارٹ سٹی منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کو بتایا کہ حبیب رفیق گروپ کا یہ منصوبہ اپنی نویت کا وطن عزیز میں پہلا ایکو فرینڈلی شہر ہے جو کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے سات منٹ کی ڈرائیو پر ہے اور اس میں پہلی بار اوور سیز بلاک کو پہلے مکمل کیا جا رہا ہے اسی فیصد زمین کا کام مکمل ہو چکا ہے اور تیں سال کی محدود مدت میں صارفین کو قبضہ دے دیا جائے گا.

اس پراجیکٹ میں پاکستان کی لیڈنگ کمپنیز چائینیز کے ساتھ مل کر کامُ کر رہی ہیں ۔ثاقب چوہدری کا مذید کہنا تھا کہ کیپیٹل سمارٹ سٹی سی پیک روٹ ایم ٹو پر واقع ہے جو کے فناشل اور کمرشل ایکٹیویٹیز کے لئے بہترین منصوبہ ہے۔

  

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...