چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، فاٹا کے سینیٹرز کا صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے کااعلان

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، فاٹا کے سینیٹرز کا صادق سنجرانی اور سلیم ...
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، فاٹا کے سینیٹرز کا صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے کااعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاٹا کے 8 سینیٹرز نے سینیٹ چیئرمین کیلئے اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

فاٹا سے نومنتخب سینیٹر ہدایت اللہ نے حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت فاٹا کے تمام آزاد ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن ارکان کوووٹ دیں گے۔ ’ ہمارے سارے ووٹ چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ملیں گے‘۔

صاد ق سنجرانی کو 60 سے زائد ووٹ ملیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ

واضح رہے کہ فاٹا کے ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن امیدواروں کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہوگئی ہے تاہم سیکرٹ بیلٹنگ کے باعث کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...