صادق سنجرانی پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی اور زرداری کے دوست ، نوازشریف سے بھی تعلق سامنے آگیا، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سے متعلق وہ باتیں جوآپ کو معلوم نہیں

صادق سنجرانی پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی اور زرداری کے دوست ، نوازشریف سے ...
صادق سنجرانی پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی اور زرداری کے دوست ، نوازشریف سے بھی تعلق سامنے آگیا، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سے متعلق وہ باتیں جوآپ کو معلوم نہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سینٹ چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان سے آزاد امیدواروں کے متفقہ امیدوار میر صادق سنجرانی 14اپریل 1978کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق انہوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی، بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار علاقے کے قبائلی رہنماﺅں میں ہوتا ہے اور وہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔

میر صادق سنجرانی پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی، نواب ثناءاللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے، حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا، میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی محمد رازق سنجرانی سیندک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے۔

میر صادق سنجرانی 1998میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کواڈینیٹر رہے، 2008 میں جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کئے گئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا اور وہ پانچ سال تک اس سیل کے سربراہ رہے۔

صادق سنجرانی نے تین مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ