سیہون: آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ، گرفتار پی ٹی آئی کا مقامی صدر رہا

سیہون: آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ، گرفتار پی ٹی آئی کا مقامی صدر رہا
سیہون: آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ، گرفتار پی ٹی آئی کا مقامی صدر رہا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جامشورو (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صدر کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سجاد ہالیپوٹو کو گزشتہ روز پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جنہیں اتوار کو رہا کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سجاد ہالیپوٹو نےمعافی مانگنے کے ساتھ  آئندہ سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر انہیں رہا کیا گیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /جامشورو