زینب قتل کیس: مجرم عمران کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

زینب قتل کیس: مجرم عمران کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزا کےخلاف اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کےخلاف اس نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم عمران علی کی سزا کےخلاف اپیل سنی جو سماعت کےلئے منظور کرلی گئی۔

مجرم عمران کی جانب سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مکمل دفاع کا موقع نہیں دیا لہٰذا دی گئی سزا غیرقانونی قرار دی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا ریکارڈ آئندہ منگل کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...