شادی کی تقریب میں کھانا آنے پر باراتیوں میں تصادم، چمچوں، پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال ،6 افراد شدید زخمی

شادی کی تقریب میں کھانا آنے پر باراتیوں میں تصادم، چمچوں، پراتوں اور بوتلوں ...
شادی کی تقریب میں کھانا آنے پر باراتیوں میں تصادم، چمچوں، پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال ،6 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب کے دوران کھانے پر باراتیوں میں تصادم، چمچوں ،پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال، 6 باراتی شدید زخمی ہوگئے۔

نجی میرج ہال میں دو بہنوں کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں اوکاڑہ اور حویلی سے دو باراتیں آئیں لیکن کھانے پر حویلی اور اوکاڑہ سے آنیوالے باراتی آپس میں جھگڑنے لگے ،باراتیوں نے کھانے کے ساتھ آنیوالے چمچے، پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کرتے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

لڑائی کے دوران چمچے، پراتوں اور بوتلوں کی زد میں آکر حویلی لکھا کے جاوید، محمد سلیم، نصیب، صدیق، عبدالمجید، محمد احمد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شفٹ کر دیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں