ظفروال میں ایک اور 6 سالہ زینب زیادتی کے بعد قتل

ظفروال میں ایک اور 6 سالہ زینب زیادتی کے بعد قتل
ظفروال میں ایک اور 6 سالہ زینب زیادتی کے بعد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ظفروال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ظفروال کے علاقے سورج چک میں 6 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 6 سالہ پڑھنے کے ہمسائے کے گھر گئی تو واپس نہ آئی جس پر اہلخانہ کو تشویش ہوئی ،رات بھر تلاش کرنے کے باوجود بچی نہ ملی تو اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر ہمسائے کے گھر کی تلاشی لی تو صندوق سے 6 سالہ زینب کی لاش ملی جس کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلادبا کو قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کوزیادتی کے بعدقتل کیاگیا،6 سالہ زینب کوگلادباکرہلاک کیاگیا۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،جن کے ڈی این اے کیلئے نمونے فرانزک لیب لاہوربھجوادیئے گئے ہیں۔