بس ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے لڑکے کو ہسپتال میں لٹایا گیا تو سر کے نیچے تکیے کے بجائے جسم کا ایسا حصہ رکھ دیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

بس ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے لڑکے کو ہسپتال میں لٹایا گیا تو سر کے ...
بس ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے لڑکے کو ہسپتال میں لٹایا گیا تو سر کے نیچے تکیے کے بجائے جسم کا ایسا حصہ رکھ دیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اترپردیش کا شمار بھارت کی غریب ترین ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کا ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے کہ ہر کسی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھانسی میں واقعہ مہارانی لکشمی بائی ہسپتال ایک مریض کی کٹی ہوئی ٹانگ کو اس کے سر کے نیچے بطور تکیہ استعمال کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور ہسپتال انتظامیہ نے 2 ڈاکٹروں کو معطل کر کے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔
گھنشام نامی شخص کے رشتہ داروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سکول بس میں کنڈیکٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو ہفتے کے روز اس وقت الٹ گئی جب ڈرائیور نے سامنے سے آنے والے ٹریکٹر کیساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش کی۔ گھنشیام کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں سکول کے 25 بچے بھی زخمی ہوئے۔


گھنشا م کو حادثے کی جگہ سے 45 کلومیٹر دور واقعہ جھانسی میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ٹانگ کاٹ دی اور پھر اسی ٹانگ کو گھنشام کا تکیہ بنا دیا جبکہ اس کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے کئی مرتبہ کہنے کے باوجود بھی تکیہ فراہم نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گھنشام کے رشتہ دار جناکی پراساد نے کہا کہ ”جب ہم ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کی کٹی ہوئی ٹانگ کو تکیے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ میں نے بار بار ڈاکٹروں سے تکیہ فراہم کرنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ بالآخر 2 گھنٹے بعد میں مارکیٹ سے تکیہ خرید کر لانے میں کامیاب ہو گیا اور پھر گھنشام کے سر کے نیچے سے ٹانگ نکال کر تکیہ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا 
اترپردیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ میڈیکل ایجوکیشن منسٹر آشوتوش ٹنڈن نے ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہندرا پال سنگھ، سینئرریزیڈنٹ ڈاکٹر الوک اگروال سمیت نرسز دیپا نارنگ اور شاشی سریواستو کو معطل کر دیا ہے۔