نواز شریف کو جوتا مارنیوالے ملزم سے ہمارا تعلق نہیں، اشرف آصف جلالی

نواز شریف کو جوتا مارنیوالے ملزم سے ہمارا تعلق نہیں، اشرف آصف جلالی
نواز شریف کو جوتا مارنیوالے ملزم سے ہمارا تعلق نہیں، اشرف آصف جلالی

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کہا کہ جامعہ نعیمہ میں نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعہ اور ملزم سے ہمار اکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، اس قسم کے لوگ ابابیل ہوتے ہیں جو خود ہی تیار ہوجاتے ہیں ہمیں تو یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق جامعہ نعیمہ سے ہے جو یہاں یا تو پڑھ رہے تھے یا یہاں کے فارغ التحصیل ہیں، تاہم یہ مکافات عمل بھی ہے حکمران جو بوئیں گے وہ کاٹیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حساس معاملے کو حکمرانوں نے ہی چھیڑا ہے اس میں کسی کے تو جذبات ہو سکتے ہیں۔ کبھی ان کے چہرے پرسیاہی پھینکی جاتی ہے اور کبھی جوتا مارا جاتا ہے آخر کوئی وجہ تو ضروری ہو گی جو ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور