باپ اپنی کم عمر بیٹیوں کو بدکاری کے اڈہ پر فروخت کرنے پہنچ گیا

باپ اپنی کم عمر بیٹیوں کو بدکاری کے اڈہ پر فروخت کرنے پہنچ گیا
باپ اپنی کم عمر بیٹیوں کو بدکاری کے اڈہ پر فروخت کرنے پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں بدقماش باپ اپنی کم عمرلڑکیوں کو بدکاری کے اڈہ پر فروخت کرنے پہنچ گیا ،پولیس نے لڑکیوں کے فروخت کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے باپ سمیت پانچ ملزموں کو موقع سے گرفتار کرلیا ،دو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس ذرائع کے مطابق بنوں کا رہائشی سعداللہ ولد بازید خان قوم اعوان سکنہ اڈخی کلہ ڈاکخانہ ککی ضلع بنوں اپنی چار کم عمر لڑکیوں سعدیہ بی بی ،گل مینہ بی بی ،رومیسہ بی بی اور بسرانہ بی بی کو فروخت کرنے کے لئے کیچ کے علاقہ میں فتح شیر ولد اللہ داد کے گھر میں موجود تھا اس دوران اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چاروں لڑکیوں کو بازیاب کرکے لڑکیوں کے باپ سعداللہ سمیت پانچ ملزمان فتح شیر ولد اللہ داد ،ثناءاللہ ،خالد ،پسران رحمت اللہ ساکنان کیچ ،سعداللہ ولد بازید اوراللہ نواز عرف بھولا ساکنان اٹل شریف کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر دو ملزمان اللہ نواز عرف گولا اور محمد رمضان ساکنان اٹل موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم سعداللہ لڑکیوں کو بدکاری کی غرض سے وہاں لے آیا اور انہیں دیگر ملزمان کے ساتھ خرید وفروخت کے معاملات کررہا تھا جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیاگیاہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان