سعودی عرب،شاہ سلمان نے انسدادِ بدعنوانی دفاتر کی منظوری دیدی

سعودی عرب،شاہ سلمان نے انسدادِ بدعنوانی دفاتر کی منظوری دیدی
سعودی عرب،شاہ سلمان نے انسدادِ بدعنوانی دفاتر کی منظوری دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں سرکاری استغاثہ کے اندر خصوصی شعبوں کے قیام کی منظوری دی ہے جو بدعنوانی سے متعلق معاملات کی تحقیقات اور اس سلسلے میں استغاثہ کی کارروائی کریں گے۔

یہ شعبے براہ راست اٹارنی جنرل سے مربوط ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے مذکورہ دفاتر کے قیام کی منظوری ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں سعودی فرماں روا کی بھرپور توجہ اور دل چسپی کا مظہر ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا