کسی نے مجھ پر جوتا پھینکنا ہے تو بتائے، میں کیچ بہت اچھا کرلیتا ہوں تھرو بھی اچھی ہے: عمران خان
فیصل آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز یہاں رکن سازی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا آج کل لیڈروں پر جوتا پھینکا جارہا ہے ،یہ بہت بری بات ہے، اگر یہاں کسی نے مجھ پر جوتا پھینکنا ہے تو بتائے، میں کیچ بہت اچھا کرلیتا ہوں اور میری تھرو بھی اچھی ہے۔