متحدہ بہادر آباد کا صادق سنجرانی کی حمایت کااعلان، سلیم مانڈوی والا کوووٹ نہیں دیں گے: خالد مقبول صدیقی

متحدہ بہادر آباد کا صادق سنجرانی کی حمایت کااعلان، سلیم مانڈوی والا کوووٹ ...
متحدہ بہادر آباد کا صادق سنجرانی کی حمایت کااعلان، سلیم مانڈوی والا کوووٹ نہیں دیں گے: خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم بہادر آباد نے سینیٹ الیکشن میں بلوچستان سے آزاد امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کوووٹ دینے سے انکار کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی جس کے بعد ایم کیو ایم بہادر آباد نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم بہادر آباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انہیں بلوچستان کے احساس محروم کا اندازہ ہے اس لیے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آوازبلند کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے صادق سنجرانی کوووٹ دیں گے اس سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔ ’ ووٹ مانگنے کےلئے پیپلز پارٹی بھی آئی تھی لیکن ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہیں دے رہے‘۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...