موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر سرفراز بگٹی کا چالان کردیا

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر سرفراز بگٹی کا چالان کردیا
موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر سرفراز بگٹی کا چالان کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) 150کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگانے پر موٹروے پولیس نے بلوچستان کے وزیر سرفراز بگٹی کا چالان کردیا۔

روزنامہ  ایکسپریس کے مطابق اسلا آباد سے لاہور جاتے ہوئے  صوبائی وزیر اپنی کار رفتار قابو میں نہ رکھ سکے، موٹروے 147 ساﺅتھ ایریا کے سپیڈ چیک سکواڈ پر ڈیوٹی کرنے والے افسران محمد عمران اور اظہر نسیم نے نائٹ ویژن پر رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پٹرولنگ آفیسر سعید خان نے گاڑی رکواکر کوڈ نمبر 20 کے تحت ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے سرفراز بگٹی کو ساڑھے 7 سو کا چالان ٹکٹ جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کوئی مزاحمت نہیں کی، چالان کروانے کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد