”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں اب تک کی دلچسپ ترین خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا کہ کراچی والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”رانا جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی“

”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں ...

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے ابتدائی چھ میچوں میں مسلسل شکست کے بعد لگاتار دو میچ جیت کر مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں 3 رنز سے فتح حاصل کر کے ناصرف سب کو حیران کر دیا ہے بلکہ کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں رسائی پر بھی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے جو 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر کھڑی ہے جس پر اگلے میچ جیتنے کیلئے دباﺅ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کے بھی 9 پوائنٹس ہے اور یہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے جسے گزشتہ روز لاہور قلندرز کی جیت کے بعد نئی امید مل گئی ہے۔ کراچی کنگز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے دو، دو میچ باقی ہیں جبکہ ملتان سلطانز کا صرف ایک میچ باقی رہتا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک صرف 4 ٹیموں نے ہی پلے آف مرحلے میں جانا ہے اور لاہور قلندرز پہلے ہی اس دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال ہے کیونکہ ملتان سلطانز کی اپنے آخری میچ میں شکست کے بعد اگر کراچی کنگز اپنا ایک میچ بھی جیت لے اور پشاور زلمی دونوں میچ جیت لے تو ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتی ہے کیونکہ اس کے پوائنٹس 9 رہ جائیں گے جبکہ کراچی کنگز کے 11  اور پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ 

ملتان سلطانز اگر اپنے آخری میچ میں فتح حاصل کر لیتی ہے تو اس کے 11پوائنٹس ہو جائیں گے جس کے بعد مقابلہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔ پشاور زلمی اپنے دونوں میچ جیت جائے تو اس کے 10 پوائنٹس ہو جائیں گے اور اگر کراچی کنگز اپنے دونوں میچ ہار جائے تو اس کے 9 پوائنٹس ہی رہیں گے اور ایسی صورت میں پشاور زلمی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا 

دوسری جانب اگر پشاور زلمی صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے اور کراچی کنگز بھی اپنا ایک میچ جیت لیتی ہے تو پھر پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کے مطابق پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں جانے کیلئے اپنے دونوں میچ جیتنا ضروری ہیں جبکہ کراچی کنگز اگر ایک میچ بھی جیت لے تو یہ اگلے مرحلے میں چلی جائے گی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...