جمہوریت الیون کے روح رواں نواز شریف ہیں،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تبدیلی کا جنازہ نکل جائے گا،طلال چودھری

جمہوریت الیون کے روح رواں نواز شریف ہیں،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تبدیلی ...
جمہوریت الیون کے روح رواں نواز شریف ہیں،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تبدیلی کا جنازہ نکل جائے گا،طلال چودھری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آج چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تبدیلی کا جنازہ نکل جائے گا،لگتا ہے عمران خان آصف زرداری کا نعرہ بھی لگا دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہناتھا کہ جمہوریت الیون کے روح رواں نواز شریف ہیں، ووٹ کے تقدس کی یہ پہلی منزل تھی جومسلم لیگ ن نے حاصل کی،یہ لوگ چاہتے ہیں عوام کے ووٹ کا تقدس نہ ہو،ن لیگ نے کبھی اپنے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کی بات نہیں کی،ن لیگ نے ہمیشہ سسٹم کی بات کی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بروقت سینیٹ الیکشن ن لیگ کی کامیابی ہے،زرداری صاحب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں،طلال چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے رضاربانی کا نام منتخب نہیں کیا ،آصف زرداری کسی دن بھٹو سے بھی لاتعلقی کاکہیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان آصف زرداری کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں،تبدیلی،جمہوریت اور اصول کی باتیں صرف دکھاوے کی ہیں،یہ کبھی طاہر القادری کے بہانے سے سٹیج پر ہاتھ ملاتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...