سعد رفیق کاچیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام

سعد رفیق کاچیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام
سعد رفیق کاچیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا،خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹرزکووفادریاں تبدیل کرانے کیلئے نامعلوم مقام پرلےجایاگیا،ایسے آدمی کی حمایت کی جارہی ہے جس کاسیاسی کردارکسی کومعلوم نہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان جوکھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کش ہے ،ان کا کہناتھا کہ کل سینیٹرزسے ملنے گئے تومعلوم ہوتاتھاوہ نامعلوم مقام پرگئے ہیں ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کی ساری زندگی آئین و قانون کیلئے جدوجہد کرتے گزری،دوسری طرف صادق سنجرانی ہیں جن کے سیاسی ماضی کا پتہ نہیں۔