مشال قتل کیس: مرکزی ملزم عارف خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

مشال قتل کیس: مرکزی ملزم عارف خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
مشال قتل کیس: مرکزی ملزم عارف خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف خان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے مشال قتل کیس میں نامزد ملزم تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق تحصیل کونسلر عارف خان کو 8 مارچ کو مردان سے گرفتار کیا تھا۔
ملزم عارف خان مردانوی کو تین روزہ ریمانڈ کے بعد آج سینئرسول جج عاصم ریاض کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ملزم کو پولیس کی بکتربند گاڑی میں عدالت لایا گیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو ملزم سے کی گئی تفتیش سے آگاہ کیا جب کہ ملزم نے جج کے روبرو اعتراف جرم سے انکار کردیا۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرسینٹرل جیل مردان بھیج دیا۔
واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس 13 اپریل کو جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔